گوجرانوالہ(آئی ایم ایم)ممتاز عالم دین و سکالر علامہ پروفیسر محمد اعظم نور ی نے کہا ہے کہ نبی کریمۖ کی ذات ہمارے لیے ہدایت کا عملی نمونہ ہے وہ پوری دنیا کے لیے ہدایت کا سر چشمہ ہیں،حضورۖ سے پیار اور عقیدت کا عملی نمونہ ہم اپنی زندگیوں کو اسوئہ حسنہ کے مطابق ڈھال کر ہی پیش کر سکتے ہیں آپ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ ہمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بن سکتا ہے،ایک سچا اور پکا عاشق رسول وہی ہے جس کی عملی زندگی میں حضور نبی کریمۖ کے اسوئہ حسنہ کی جھلک نظر آئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن صدیقیہ اہلسنت کے زیر اہتمام جامع مسجد جناح ہسپتال ماڈل ٹائون میں سالانہ محفل میلاد مصطفی ۖ و جلسہ دستار فضیلت صدیقیہ اسلامک سنٹرسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ پروفیسر محمد اجمل حسن قادری خطیب اعظم گکھڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ محافل میلاد تبلیغ دین کا اہم ذریعہ ہیں۔ عشقِ رسول کا پیغام نسلِ نو کے لیے عظیم تحفہ ہے۔ سیرت النبی کی تعلیم زندگی کے ہر شعبہ کے لیے ناگزیر ہے۔
تقریب کی نقابت کے فرائض حافظ محمد ابوبکر صدیقی نے انجام دیئے۔ تلاوت قرآن پاک قاری طالب حسین یمنی، اور معروف نعت خواںحامد امجد جٹھول، مجسم شہزاد بھٹی نے ہدیہ نعت پیش کی۔تقریب کی صدارت حافظ محمد اکرام صدیقی خلیفہ مجاز نیک نگر شریف گجرات نے کی۔صاحبزادہ حافظ محمد عثمان صدیقی ،صاحبزادہ محمد علی صدیقی کے علاوہ تقریب میںعلامہ مولانا حافظ محمد رفیق قادری ضلعی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی راہنما محمد زاہد حبیب قادری،،ڈاکٹر محمد حبیب الرحمن ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک،محمد آصف مغل،مصطفائی تحریک کے ڈویژنل صدر چوہدری محمد اقبال ہنجرا، پاکستان سنی فورس کے سالار صاحبزاہ عدیل عارف مہر، صاحبزادہ نعمان صدیقی، محمد علی گجر ضلعی ناظم اے ٹی آئی ، محمد شاذب چٹھہ،ملک نصیر نقشبندی،صاحبزادہ نعمان صدیقی،صاحبزادہ حافظ ابوبکر رفیق، ڈاکٹر پروفیسر محمد عرفان لیکچرار پنجاب یونیورسٹی،ڈاکٹر ندیم سندھو،چوہدری محمد حفیظ صدر انجمن تاجران نعمانیہ رود،رانا محمد منیر،ملک محمد شوکت،رانا محمد سکندرمحمد منیر چیمہ،حاجی شیخ اشفاق احمد،شیخ ندیم احمد،میاں شیراز عزیزایڈووکیٹ،عثمان سلامت چغتائی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صدیقیہ اسلامک سنٹر کے طلباء کی دستار بندی کی گئی .
آخر میں علامہ مولانا حافظ محمد رفیق قادری ضلعی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت نے اسلام کی سربلندی، ملکی ترقی خوشحالی،استحکام ،صاحبزادہ حافظ عمر فاروق صدیقی مرحوم کی و دیگر مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی۔