اسلام آباد(آئی ایم ایم)اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے والے عناصر کیخلاف موثر کریک ڈاؤن جاری۔اے این ایف منشیات سے پاک تعلیمی اداروں کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مہم کی قیادت کر رہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار۔کاروائیوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 159 کلوگرام منشیات برآمد۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ملتان روڈ پر واقع ہاسٹل کے قریب ملزم سے 100 گرام چرس برآمد۔گیگا مال اسلام آباد کے قریب کار سوار ملزم کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد۔فیتھ چوک حیدرآباد کے قریب ملزم سے 2 کلوگرام چرس برآمد۔کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں ملزم سے 65 گرام ہیروئن اور 50 گرام چرس برآمد۔گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تعلیمی اداروں کے ارد گرد مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سوزوکی پک اپ سے 141 کلو 600 گرام چرس اور 14 کلو 400 گرام افیون برآمد، ملزم گرفتار۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔