اسلام آباد (آئی ایم ایم) ورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت جمعیت علمائے اسلام کے راہنماء عارف جلیل سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کی شادی پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے عارف جلیل کے بھائی کو نئی زندگی کی شروعات پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ یہ نیا سفر ان کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کا باعث ہو۔اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عارف جلیل نے خیبرپختونخوا کے مسائل کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا.