اسلام آباد (آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی سی شیرانی ثناء مہ جبین کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے اس واقعے کو بزدلانہ اور قابل مذمت عمل قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے حملے عوامی خدمت میں مصروف افسران کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی شیرانی ثناء مہ جبین کی بہادری اور خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہیں، جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور ہم ان عناصر کو کسی صورت ملک کے امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔