گوجرانوالہ( آئی ایم ایم) نبی آخر الزماں محسن انسانیت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی ہمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا باعث ہے ۔ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ ویلفیئر فانڈیشن کے زیر اہتمام الفارق سکول ،شالیمار ٹان میں منعقدہ محفل میلاد کے موقع پر مفتی محمد اقبال شمس ، میاں عبدالوحید، حاجی محمد اقبال، سلطان نیاز چغتائی، زاہد نواز اپل نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ نبی اکرم ۖ کو اللہ التعالی نے پوری جہاں کیلئے رحمت بناکر بھیجا ۔آپ ۖ کی ولادت سے کعبے میں رکھے ہوئے بت سرنگون ہوگئے۔آپ ۖ میں تمام نبیوں کی خوبیاں پائی جاتی تھی۔ آپ نے اسلام کی تبلیغ کیلئے صعوبتیں برداشت کئے لیکن کبھی امت کیلئے بددعا نہیں کی۔ہمیں بحیثیت مسلمان حضور اکرم ۖ کی زندگی اور اسوہ حسنہ پر عمل پیر اہونے کی ضرورت ہیں۔
محفل میلاد کی تقریب میں سکول کے طلباء نے رسولۖ کی بارگاہ میں درود سلام کا نذرانہ پیش کیا، طلبا نے خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبولۖ پڑھ کر محفل میں سماں باندھ دیا۔مقررین نے ے بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور سکول انتظامیہ کی کوششوں و کاوشوں پرخراج تحسین پیش کیا ۔ الفارق سکول کے پرنسپل نے کہا کہ الفارق سکول کا ہمیشہ سے یہ خاصا رہا ہے کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی بھرپور طریقے سے سرانجام دیتا ہے ۔ اس تقریب میں سکول ہذا کے جن بچوں نے قرات، نعت اور تقاریر میں حصہ لیا، انہیں تعریفی اسناد دی گئیں ۔