فلسطین اور پوری دنیا کے مسلمانوں سے توحید اور نبی اخر الزماں کی سنت کا رشتہ ہے،علامہ محمد نعیم بٹ

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)فلسطین اور پوری دنیا کے مسلمانوں سے توحید اور نبی اخر الزماں کی سنت کا رشتہ ھے اسی لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ پر اکٹھے ہو کر مسلمانان برصغیر نے عظیم قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا۔ ان خیالات کا اظہار سینئر نائب ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ محمد نعیم بٹ نے مرکزی جمعیت اہل حدیث فیروز والا روڈ کے زیر اہتمام 30 ویں سالانہ یا اللہ مدد کانفرنس چوک پیپلز کالونی میں کیا۔ اس موقع پر سرپرست مرکزیہ پنجاب علامہ سید سبطین شاہ نقوی نے کہا اللہ تعالی اور رسول اکرم سے سچی محبت آپ کی حقیقی تابعداری اور وفا داری سے ممکن ہے انہوں نے مزید کہا فلسطینیوں اور دوسرے مسلمانوں ہر ظلم وبربریت ہر عالم اسلام کے حکمرانوں کو مضبوط عملی اقدامات کرنے چاہئیں ملک پاکستا ن کی بنیاد اسلام پر ھے اسکا استحکام اسلام کے عملی نفاذ میں ھے مرکزی جمعیت اہلحدیث علامہ پروفیسر ساجد میر کی قیادت میں ملک پاکستان اور اسلام کے خلاف ھر سازش کا بر وقت اور ھر وقت مقابلہ کرے گی ختم نبوت ناموسِ صحابہ و اہلبیت ھر محاذ پر چوکیداری کرتے رھیں گے کسی کو نقب زنی کی اجازت نہیں دی جائے گی،حافظ اسعد محمود سلفی نے کہا کہ حلال کمانا اور حلال کھانا ہی اولاد کی بہتری اور کامیابی کا ذریعہ اور سبب ہے حرام کے لقمے کی وجہ سے کبھی بھی اولادنیکی اور کامیابی پر نہیں رہ سکتی ۔

دیگر مقررین مولانا محمد عبداللہ نثار مولانا محمد الیاس مدنی مولانا محمد اسحاق اوکاڑوی نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آنے پر انہیں خوش آمدید کہا اور کہا کہ ڈاکٹر صاحب اسلام کے سچے داعی اور اھل اسلام کی طرف سے مضبوط آواز ھیں۔ کانفرنس کی سرپرستی مولانا حافظ عمران عریف اور مولانا محمد صادق عتیق اور صدارت امیر مرکزیہ شہر پروفیسر سعید کلیرو ی نے کی۔ مہمانان خصوصی مولانا ابراھیم محمدی امیر مرکزیہ وزیر آباد اور مولانا ابرار ظہیر ناظم مرکزیہ شہر تھے ۔کانفرنس میں کثیر تعداد میں علما اور عوام نے شرکت کی۔ آخر میں سامعین میں سے بذریعہ قرعہ اندازی ایک عمرہ ٹکٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ