26 ویں آئینی ترمیم میں صحت کوبنیادی حق کے طور پر شامل کیا جائے،ڈاکٹر ندیم جان

اسلام آباد (آئی ایم ایم) سابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ یہ نادر موقع ہے کہ مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم میں صحت کوبنیادی حق کے طور پر شامل کیا جائے، اس کے آئین میں شامل ہونے سے کوئی کی شخص صحت کی سہولیات سے محروم نہیں رہے گا،اس حوالے سے ایک ڈرافٹ تیار کیا ہے جسے تمام پارلیمنٹریرینز کو پیش کرینگے، حکومت اس کو مزید بہتر بنانے کیلئے اس میں ضروری تبدیلیاں کر سکتی ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر ندیم جان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان صحت کے شعبے کو وہ پالیسی نہین ملی جو اسے ملنا چاہیئے تھی، یہ صورتحال نہ صرف وفاق بلکہ صوبوں کی سطح پر بھی موجود ہے،پاکستان میں صحت کےحوالے سے صورتحال بڑی تشوشناک اور پورے ریجن میں سب سے کمزور ہے،پاکستان اکثر بڑی بیماریوں میں ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہے جو کہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے جسے بہتر بنایا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم میں صحت کے حوالے سے بھی نکات کو شامل کرنے کے حوالے سے ایک ڈرافٹ تیار کیا ہےجو کہ حکومتی اور اپوزیشن سمیت تمام پارلیمنٹرینز کو پیش کیا جائے گا تاکہ صحت کو عوام کے بنیادی حقوق کے طور پر آئین میں شامل کرایا جا سکے جس سے عوام کو یکساں اور معیاری صحت کی سہولیات ہمہ وقت میسر ہوں،اس ڈرافٹ میں حکومت مزید بہتری کیلئے تبدیلیاں کر سکتی ہے، اس میں صحت اور تعلیم دونوں کو شامل کیا جائے،اس طرح پاکستان ہیلتھ کوریج کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہو گا،اس حوالے سے جلد حکومتی اور اپوزیشن پارلیمنٹیریز سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں کیونکہ پارلیمنٹ اس معاملے میں مین اسٹیک ہولڈر ہے۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ