اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کاروائی.قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار.ملزم اعجاز اصغر کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ملزم گزشتہ 10 سال سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا.ملزم کے خلاف سال 2014 میں تھانہ ترکھانی فیصل آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا.ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا.ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا.ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی.جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔