اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائی۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کے ہدایت پر ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمان کے خلاف خصوصی کریک ڈاون۔سوشل میڈیا کے ذریعے ہنی ٹریپنگ اور بلیک میلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف چھاپہ مار کاروائی۔چھاپہ مار کاروائی ملتان شہر میں کی گئی۔چھاپہ مار کاروائی میں منظم گروہ کے 3 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں سہیل احمد، محمد حفیظ، اور محمد فیضان شامل۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدید وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔گروہ کے سرغنہ روپوش ہیں جنکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان کا تعلق ملتان سے ہے۔ملزمان ہنی ٹریپ کرکے متاثرین کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرتے تھے۔ملزمان نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے متاثرہ شہریوں کو بلیک میل کرتے تھے۔ملزمان متاثرہ شہریوں سے بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔
ملزمان مذکورہ رقوم مختلف اکاونٹس میں وصول کرتے تھے۔مذکورہ گروہ 20 سے زائد ملزمان پر مشتمل ہے۔گروہ میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں جو سادہ لوح شہریوں کو ہنی ٹریپ میں پھنساتی تھی۔چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے موبائل فونز ٫ متعدد چیک بُکس اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد۔ملزمان کے قبضے سے 3 عدد گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی۔ملزمان نے متاثرین کو پھانسنے کے لیے متعدد جعلی فیس بک اکاؤنٹس بنائے ہوئے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ملزمان کے موبائل سے متاثرین کے حوالے سے بھی ریکارڈ حاص کیا جا رہا ہے۔گروہ کے سرغنہ اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں مرتب کر دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ ملزمان کے خلاف جاری تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ٹھوس شواہد کی بنیاد میں ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے۔