جوان طبقہ کو مثبت سوچ کیساتھ صوبہ کے مسائل کے حل کیلئے آگے آنا ہو گا،فیصل کریم کنڈی

پشاور(آئی ایم ایم)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا متعدد مسائل سے دوچار ہے،جوان طبقہ کو مثبت سوچ کیساتھ صوبہ کے مسائل کے حل کیلئے آگے آنا ہو گا،ہمارے صوبہ کے نوجوان باصلاحیت ہیں بدقسمتی سے انہیں آگے بڑھنے کے مناسب مواقع نہیں مل رہے ہیں،میری زیادہ توجہ نوجوان و خواتین طبقہ کو تمام شعبوں میں آگے لانے پر مرکوز ہے،ضم اضلاع میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنیوالے قبائلی نوجوانوں کیلئے ایڈورڈ کالج میں سو فیصد اسکالرشپس مختص کی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنرہاوس پشاورکے دورہ پر آئے ہوئے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ خیبرپختونخوا کے نمائندہ وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت صدرینگ لیڈرز پارلیمنٹ نوید احمد خان کررہے تھے۔ وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے صوبہ کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی۔

صدر نے بتایاکہ ینگ لیڈرزپارلیمنٹ ضلعی سطح پرمنظم تنظیم ہے،نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں استعمال کیلئے 30اضلاع میں ایم او یو کیاہواہے۔نوجوانوں کیلئے پارلینمٹری سیشنزاور ملکی سطح پر کانفرنسز کا انعقاد کرتے ہیں جس میں مدلل بحث ومباحثہ ہوتاہے، انہوں نے کہاکہ قومی وصوبائی اسمبلی اورسینٹ کا بھی دورہ کیاہے۔ صدر نے بتایا کہ نوجوانوں کیلئے پشاور میں تین روزہ انٹرپرینورشپ کانفرنس کرناچاہتے ہیں۔ وفد نے پشاور میں تین روہ انٹر پرینورشپ کے انعقاد پر گورنر خیبرپختونخوا سے معاونت اور بطور مہمان خصوصی شرکت کی درخواست بھی کی۔

ملاقات میں ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے نوجوان اراکین نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبہ کے مختلف امور بالخصوص نوجوان طبقہ کی فلاح و بہبود سے متعلق سوالات کئے جس پر گورنرنے انہیں تفصیلی جوابات دیے۔گورنرنے وفد میں شامل نوجوانوں کو گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدیدکہا۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کیلئے فری آئی ٹی کورسز کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ وہ گھر بیٹھے آن لائن کاروبار و ملازمتیں حاصل کر سکیں،18ویں ترمیم کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے اختیارات کا درست مناسب استعمال ہی نہیں کیا۔گورنرنے کہاکہ نوجوان اپنی تجاویز کسی بھی وقت مجھے ایمیل ایڈرس پر بجھوا سکتے ہیں اور بالخصوص شعبہ تعلیم میں بہتری کیلئے نوجوان طبقہ کو اپنی مثبت تجاویز سامنے لانی چاہئیں۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ