صدر آصف علی زرداری سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد (آئی ایم ایم)پاکستان اور سعودی عرب نے معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خطے اور عالم اسلام کے لیے ایک خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس بات کا اظہار جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے وفد کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ صدر مملکت نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور ہر آزمائش میں پوری اترنے والی دوستی کا ذکر کیا۔ انہوں نے دوستانہ تعلقات کو طویل المدتی سٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کا تعاون دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لائے گا۔ صدر مملکت نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے پاکستان کے گہرے احترام اور سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت نے ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود کی دور اندیش قیادت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے وژن 2030 کے تحت سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی قابل ذکر پیش رفت کو سراہا اور مشکل وقت میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کا مشاہدہ کرکے سے انہیں خوشی ہورہی ہے۔ اس موقع پر سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کی تزویراتی جغرافیائی اہمیت، قدرتی وسائل اور قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے انفراسٹرکچر اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس سلسلے میں ان کا وفد مختلف شعبوں میں 25 معاہدوں پر دستخط کرے گا جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدوں پر دستخط سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ فریقین نے زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیر پٹرولیم سینیٹر مصدق مسعود ملک، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی، وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے علاوہ سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔\932

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ