اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ ترکمانستان. صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ.صدر مملکت عشق آباد میں منعقد ہونے والے “وقت اور تہذیبوں کے باہمی تعلقات – امن اور ترقی کی بنیاد” کے موضوع پر بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے.فورم کا انعقاد عظیم ترکمان مفکر، شاعر اور فلسفی مخدوم گلی فراگی کی 300 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے.صدر مملکت دورے کے دوران فورم کی سائڈ لائنز پر ترکمانستان کی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے.