اسلام آباد(آئی ایم ایم)انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ ،انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی کاروائی.وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن.جاری کریک ڈاؤن میں انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار .ملزم کی شناخت محمد عظیم کے نام سے ہوئی.ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں شمع کالونی لاہور سے گرفتار کیا گیا.
چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے 6 عدد پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد.ملزم سادہ لوح شہریوں کی بیرون ملک بھجوانے کے نام پر بھاری رقوم وصول کر رہا تھا.ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹس وصول کر رہا تھا.ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے