اسلام آباد(آئی ایم ایم)سائبر کرائمز ، آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار.سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی کاروائی.سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون شہری کو ہراساں اور بلیک میلنگ کرنے میں ملوث ملزم گرفتار.ملزم حمید اللہ کو چھاپہ مار کاروائی میں سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا.ملزم کے قبضے سے موبائل فون ضبط کر لیا گیا.ضبط شدہ فون سے مذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے.
ملزم متاثرہ خاتون کے نام پہ جعلی فیس بک اکاؤنٹس بنا کر قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث پایا گیا .ملزم ان اکاؤنٹس کے ذریعے متاثرہ خاتون اور اس کے گھر والوں کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا .ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.