اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن لاہور کی بڑی کاروائی.7 سال سے گمشدہ 3 بچوں کو لاہور ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے بازیاب کروا لیا.بازیاب کروائے گئے بچوں میں حسین بشیر تارڑ، خاقان بشیر تارڑ اور عاشل بشیر تارڑ شامل.بچوں کی بازیابی کے حوالے سے ایف آئی اے انٹرپول نے ییلو نوٹسسز جاری کئے تھے۔بچوں کو اٹلی سے لاہور ائرپورٹ پہنچنے پر بازیاب کروایا گیا.ایف آئی اے انٹرپول نے پنجاب پولیس حافظ آباد کی درخواست پر بچوں کی گمشدگی پر ییلو نوٹسسز جاری کئے تھے.بچوں کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا.
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے بچوں کی بازیابی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا. احمد اسحاق جہانگیر نے کہا ہے کہ گمشدہ بچوں کی بازیابی کے لئے انٹرپول ہمہ وقت کوشاں ہے۔انٹرپول کے نئے سسٹم کے انضمام سے نئی تاریخ رقم ہوئی جسکے مثبت نتائج موصول ہو رہے۔ انٹرپول کے نئے سسٹم کی بدولت سے گمشدہ بچوں کی بازیابی مزید موثر طریقے سے عمل میں لائی جا رہی ہے۔گمشدہ بچوں کی معلومات کے حوالے سے بھی انٹرپول کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔