اسلام آباد(آئی ایم ایم)سائبر کرائمز ،غیر قانونی طور پر موبائل فون سمز کے استعمال میں ملوث گینگ کے ارکان کو سزا.غیر قانونی طور پر سمز ایکٹیوییشن ، جعلی شناخت استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو ہراساں کر کے رقم بٹورنے میں ملوث گینگ کے 2 مجرمان کو سزا .مجرمان کے خلاف سائبر کرائم سرکل فیصل آباد میں سال 2020 میں مقدمہ درج ہوا تھا.سزا پانے والے مجرمان میں محمد عاصم اور علی رضا شامل.مجرمان کو فی کس 4 سال 1 ماہ کی قید بمع 4 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی.مجرمان معصوم شہریوں کو آرمی آفیسر اور بینک کا نمائندہ بن کر کال کرنے میں ملوث پائے گئے.
مجرمان نے جعلی شناخت استعمال کر کے سادہ لوح شہریوں سے بینک اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کر کے لاکھوں روپے کی رقوم سے محروم کیا.مقدمہ کی سماعت سینیر سول جج کرمنل ڈویژن فیصل آباد نے کی .مقدمہ کی تفتیش سب انسپکٹر تنویر حسین جبکہ پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ساجد سہیل رانجھا نے کی .