اسلام آباد(آئی ایم ایم)انسانی سمگلنگ، ریڈ بک میں مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار.وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف گھیرا تنگ.انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا.گرفتار ملزمان میں ناصر پرویز خان اور امبر ناصر شامل.خاتون ملزمہ امبر ناصر کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے.گرفتار ملزمان اشتہاری ہیں اور گزشتہ 4 سال سے گرفتاری سے بچ رہے تھے.
ملزمان کے خلاف انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد میں سال 2020 سے متعدد مقدمات درج تھے .ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے.ملزمان کو اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاون اور پی ڈبلیو ڈی سے گرفتار کیا گیا.ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.