اسلام آباد(آئی ایم ایم)سائبر کرائم،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گلگت کی بڑی کاروائی.وفاقی وزیرِ داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری.آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف کاروائی.چھاپہ مار کاروائی میں گروہ کے 2 ملزمان گرفتار.گرفتار ملزمان میں شفقت اللہ اور صدیق احمد شامل.ملزمان گزشتہ کئی مہینوں سے متاثرہ خواتین اور اس کے خاندان والوں کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔
چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان کے قبضے سے 2 عدد سمارٹ فونز ضبط کر لیے گئے.ضبط شدہ سمارٹ فونز سے قابل اعتراض مواد برآمد .ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.