پشاور (آئی ایم ایم)خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی پروفیسر ڈاکٹر خانزادی نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی جامعات کو درپیش چیلنجز اور تعلیم کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بہتری اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے معیار کو بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے اور گورنر ہاؤس اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ صوبے کے تمام طلباء کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔ گورنر نے یونیورسٹیوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی، جدید سہولیات کی دستیابی اور تحقیق و ترقی کے شعبے کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔