پشاور(آئی ایم ایم)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ پشہ پل کی سیاسی وسماجی شخصیت حکیم جان وزیر ، کرامت اللہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی اور اپنے مسائل بیان کیئے گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو مسئلے کے فوری حل کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ چشمہ لفٹ کینال ڈیرہ اسماعیل خان کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بجٹ میں اس منصوبہ کے لیئے رقم مختص کردی ہے ان شاءاللہ جلد ہی اسکا افتتاح کردیا جائے گا یہ منصوبہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان ہی نہیں صوبہ کی تقدیر بدلے گا انہوں نے کہا کہ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان رمک ڈیرہ غازی خان سڑک کو دورویہ کرنے کے منصوبہ کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا