ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کی کوشش کی ، آصف علی زرداری

کراچی(نیوز ڈیسک) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ برسوں میں ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کے خاتمے کے لیے کوششیں کی ہیں۔ اپنے قیام کے آغاز سے ہی اس کے بانی انقلابی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کا “روٹی کپڑا اور مکان” کا نعرہ پی پی پی کی بنیادی اقدار اور اخلاقیات سے لازم و ملزوم ہے، جس کی تکمیل کیلئے پارٹی نے ان گنت قربانیاں دی ہیں اور اس کی بنیاد میں شہداء کا خون بھی شامل ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جدید دنیا کی تاریخ میں کسی جماعت نے اپنے منشور کی تکمیل کے لیے پیپلز پارٹی سے زیادہ قربانیاں نہیں دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے مسلسل آگے کیجانب سفر کیا اور اپنے تجربات سے سیکھا ہے، اس طرح ہم ایک نئے جوش اور فرض کے احساس کے ساتھ پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔
شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ آنے والے سالوں میں بحالی کے لیے ہم نے جن اہم شعبوں پر روشنی ڈالی ہے وہ درج ذیل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شفافیت اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے خوراک، تعلیم اور صحت جیسے اہم محکموں کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے کیونکہ یہ محکمے عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری خدمات فراہم کرتے ہیں۔
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ انسداد ہراسگی قوانین کو مزید مضبوط اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے تا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو بغیر کسی خوف اور تعصب کے کام کرنے کی اجازت اور موقع میسر ہو سکے۔ پی پی پی ہمیشہ سے خواتین کے حقوق کی علمبردار رہی ہے اور اسی جماعت نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صورت میں اسلامی دنیا کو پہلی خاتون وزیر اعظم سے بھی نوازا۔

مزید پڑھیں: ایک شخص نے ملک تباہ کر دیا، ہم اقتدار نہیں عوام کی بھلائی چاہتے ہیں: نواز شریف

تازہ ترین

January 2, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی کا طیارہ حادثے پر آذربائیجان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

January 2, 2025

آئی سی سی آئی، ایس ای سی پی کا کمپنیز رجسٹریشن بارے آگاہی سیشن کا انعقاد

January 2, 2025

سابق ایم این اے ناصر خٹک کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

January 2, 2025

نصرت لغاری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

January 1, 2025

میری ٹائم افیئرز کی وزارت نےگزشتہ سال 90 ارب روپے کمائے،وفاقی وزیر برائے بحری امورقیصر احمد شیخ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر