پشاور(آئی ایم ایم)خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے صوبائی صدر ڈاکٹر اسفند یار کی قیادت میں ملاقات کی۔ملاقات میں ڈاکٹرز نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور طبی شعبے کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔ وفد نے صوبے میں صحت کے نظام میں بہتری لانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں، جن میں ہسپتالوں کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کے لیے بہتر حالات کار شامل تھے۔گورنر خیبرپختونخوا نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ڈاکٹروں کا کردار اس میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔