ہیڈ کواٹر اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان کی بڑی کاروائی.آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار.ملزم محمد سہیل کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملتان سے گرفتار کیا گیا.ملزم نے متاثرہ خاتون کو اپنے جال میں پھنساء کر قابل اعتراض مواد حاصل کیا اور نوکری کا جھانسہ دیا۔ملزم قابلِ اعتراض تصاویر کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا.ملزم نے متاثرہ کا قابل اعتراض مواد گھر والوں کو بھی بھیجا۔
ملزم نے متاثرہ خاتون کو مذکورہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کی دھمکیاں بھی دی.چھاپہ مار کاروائی میں ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد.ملزم کے موبائل فون سے متاثرہ کا قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.