اسلام آباد(آئی ایم ایم)اے این ایف کا منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری. 9 کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار. کاروائیوں میں 5 کروڑ سے زائد مالیت کی 341.6 کلوگرام منشیات برآمد. رنگ روڈ پشاور پر دو کاروائیوں میں 128.400 کلو افیون، 72 کلو چرس اور 1 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار۔لاہور میں احمد علی روڈ پر ملزم سے 26.400 کلو چرس اور 7.2 کلو افیون برآمد.کراچی میں جمالی پل سروس روڈ پر ملزم سے 57.6 کلو چرس برآمد۔
اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ملزم سے 10کلو چرس برآمد۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو کاروائیوں میں 2 ملزمان سے 8.4 کلو چرس اور 1.6 کلو گرام آئس برآمد۔ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزمہ سے 3 کلو چرس اور 1 کلو آئس برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔