اسلام آباد(آئی ایم ایم)وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکورٹی کے احکامات جاری کر دیئے۔اسلام آباد کی حدود میں کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔ وزارت داخلہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاوں نہیں ہو سکتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈاون سے روکنے کے احکامات جاری کیئے۔ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکورٹی کے لیئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام اور آئی جی کو مراسلہ لکھ دیا۔