گوجرانوالہ(آئی ایم ایم) پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوھدری ارشاد اللہ سندھو کی قیادت میں پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے عہدیداران و ٹکٹ ھولڈران کی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد سے کمیٹی روم ڈی سی آفس ضلع کچہری گوجرانوالہ میں اہم میٹنگ ہوئی، میٹینگ میں سینئر راہنما پی پی پی ٹکٹ ہولڈر امیدوار قومی اسمبلی این اے 78 گوجرانوالا طارق محمود مغل ٹکٹ ھولڈر قومی اسمبلی این اے 81 نوشہرہ ورکاں چوھدری مالک ورک ایڈووکیٹ صدر پیپلز پارٹی تحصیل نوشہرہ ورکاں ٹکٹ ھولڈر صوبائی اسمبلی پی پی 69 رانا شبیر حیدر مبارک ٹکٹ ھولڈر صوبائی اسمبلی پی پی 60 خواجہ انوار احمد شیخ ٹکٹ ھولڈر صوباہی اسمبلی پی پی 66 علی اصغر ورک ایڈووکیٹ راہنما پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالا باو ایوب مھر لالا وقاص وکی محمد رضوان سابق ٹکٹ ھولڈر صوباہی اسمبلی پی پی 60 رانا لطیف اصغر خاں سابق ٹکٹ ھولڈر قومی اسمبلی گوجرانوالا سٹی اسحاق مھر سابق ٹکٹ ھولڈر صوبائی اسمبلی شریز مہر صدر پپلز لاہرز فورم ضلع گوجرانوالا ناصر عبادت ملک ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالا نوید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے میری طرف سے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو برابری کی سطح پر اہمیت دی جاہے گی گوجرانوالا کی تعمیرو ترقی اور عوا می منصوبوں میں پیپلز پارٹی کے عھدیداران اور ٹکٹ ھولڈران سے مشاورت کی جائے گی ڈی سی افس کے دروازے پیپلز پارٹی کے عھدیداران ٹکٹ ھولڈر اور کارکنوں کے لیے کھلے ہیں میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالا صدر اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد بھی موجود تھے۔