اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی.عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 2 مسافر خواتین گرفتار.مسافر خواتین کی شناخت پتل خاتون اور سبحانہ کے نام سے ہوئی.گرفتار خواتین کسی قسم کی ہوٹل بکنگ کے حوالے سے دستاویزات دینے میں ناکام رہی۔خواتین کے پاس کسی قسم کی سفری اخراجات کے حوالے سے رقم موجود نہ تھی.ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر خاتون سبحانہ کا بیٹا غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم ہے.
گرفتار خاتون کا بیٹا عمرہ ویزا پر سال 2022 میں سعودی عرب گیا تھا.خاتون کو بیٹا بھی گداگری میں ملوث ہے جسکی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں.گرفتار مسافر خواتین کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے.