راولپنڈی(آئی ایم ایم)جمہوریہ بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوچینکو نے آج اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے تعاون کے لیے پاکستان کی تعریف کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم گولوچینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔