گوجرانوالہ(آئی ایم ایم)مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ بابر کھرانہ،جنرل سیکرٹری میاں ثاقب غفور،صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ شیخ افضل جج اور جنرل سیکرٹری شیخ جواد اسحاق نے کہا ہے کہ تاجروں اور دیگر عوامی سماجی حلقوں کے احتجاج اور تنقید کے بعد سی ٹی او گوجرانوالہ میڈم عائشہ بٹ اور ان کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہوگئی ہے اور ان کے رویہ میں بھی بہتری آئی ہے۔ سی ٹی او پہلے سے زیادہ جانفشانی سے کام کرنے لگی ہیں ٹریفک کو کنٹرول کیا گیا ہے اور چلانوں میں کمی آئی ہے کیونکہ پہلے بہت زیادہ چالان تھے بہت زیادہ ٹریفک کے مسائل تھے جیسے اب گزشتہ ہفتے سے ٹریفک کے مسائل کافی حد تک کنٹرول ہو گئے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جو ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشنز ہورہے ہیں اس میں بھی جو وارڈن ہیں ہے یا سی ٹی او کا آفس ہے اس کا مسلسل تعاون اور ان کے خصوصی تعاون سے روڈز کو کھلا کیا گیا ہے کارپوریشن کاعملہ اور سی ٹی او آفس کا عملہ ملکر کام کر رہے ہیں اور شہر کی بہتری کے لئے راستے کھول رہے ہیں اور اس کاوش کی وجہ سے چالانوں میں کمی آئی ہے کہ اس سے پہلے جب انکروچمنٹ تھی تو ٹریفک کی روانی میں بلا وجہ کی ریکاو ٹ آ جاتی تھی جس کی وجہ سے چلان ہوتے تھے تو سی ٹی او گجرانوالہ کی طرف سے جو محنتیں کی گئی ہیں اس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اس سلسلہ میں ہم آر پی او گوجرانوالہ، سی پی او گوجرانوالہ کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں کیونکہ انہوں نے اس عوامی مسئلہ میں خصوصی طور پر دلچسپی لیکر ٹریفک پولیس کو ا یکٹیو کیا ہے جو سی ٹی او گوجرانوالہ کی زیر نگرانی میں کام کر رہی ہے اور انشااللہ تعالی ہم امید کرتے ہیں سی ٹی او گوجرانوالہ اور ٹریفک پولیس یہی رویہ اپنا کر شہر میں ٹریفک کی روانی کے لئے کام کرے گی ۔