چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اسلام آباد: (آئی ایم ایم)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کے روز سیرینہ چوک اور F-8 انٹرچینج (پی ٹی سی ایل چوک) کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا. جس میں سی ڈی اے کے متعلقہ ممبران سمیت مختلف شعبوں کے سنئیر افسران اور کنٹریکٹرز نے شرکت کی.

اجلاس کو بریف کیا گیا کہ دونوں انٹرچینجز کے لئے ابتدائی سروے مکمل کئے جاچکے ہیں اور ان انٹرچینجز کی سائٹس میں آنے والی سروسز لائنز کی منتقلی پر تیزی سے کام جاری ہے. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کی طرف سے دی گئی ھدایت اور ڈیڈ لائن کی پابندیوں پر عمل پیرا ھونے پر زور دیا۔ چئیرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ دونوں منصوبوں کو مؤثر طریقے سے اور بغیر کسی تاخیر کے تعمیر کیا جانا چاہئے. انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ تمام کام بشمول پائل ٹیسٹ، شیڈول اور اعلیٰ معیار کے مطابق ہوں. ان انٹرچینجز کی بروقت تکمیل سے دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے تمام متعلقہ اداروں جیسے آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسلام آباد پولیس کے سیف سٹی پروجیکٹ کی لائنز اور سروسز کی جلد منتقلی کے لئے موئثر رابطے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ سروسز لائنز کی منتقلی کے بعدمنصوبوں کو جلد شروع کیا جا سکے۔

چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبوں میں ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرنے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا. انہوں نے مزید کہا کہ وہ باقاعدگی سے ان منصوبوں کا دورہ کریں گے اور ان منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں گے. اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا.

چیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے ان اہم منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ شہریوں کو اعلیٰ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں.

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ