کراچی (آئی ایم ایم)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کے تین رکنی وفد نے، جس کی قیادت ڈی جی سی اے اے، جناب نادر شفیع ڈار کر رہے تھے، 59ویں ڈی جی سی اے کانفرنس میں شرکت کی جس کا موضوع تھا “ہوا بازی کے مستقبل کی تشکیل: پائیدار، لچکدار، اور جامع”۔ کانفرنس، جس کی میزبانی فلپائن کے ڈی جی سی اے نے کی، 14 سے 18 اکتوبر 2024 تک سیبو میں ہوئی۔ کانفرنس کے دوران، پاکستانی وفد نے متعدد ضمنی میٹنگز کیں جس کا مقصد ایشیا پیسفک خطے میں ریگولیٹری حکام کے ساتھ تعاون کو بڑھانا تھا۔ ان ملاقاتوں میں دوسری ریاستوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے CAA ملازمین کے لیے تربیت اور صلاحیت سازی کے مواقعوں پر نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ پاکستان وفد نے ایوی ایشن سیفٹی اور ایئر نیویگیشن پر تین مباحثہ یا ڈسکشن پیپرز بھی پیش کیے، جنہیں اچھی پذیرائی ملی اور رکن ممالک کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔
اس کے علاوہ، وفد نے UK CAAi، سنگاپور DGCA، ٹرانسپورٹ کینیڈا، UAE GCAA، DGCA فرانس، IFALPA، فلائٹ سیفٹی فاؤنڈیشن، اور سری لنکا اور نیپال کے DGCA حکام کے نمائندوں کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ ڈی جی پاکستان سی اے اے، جناب نادر شفیع ڈار نے اہم ایجنڈا آئٹمز پیش کئے جانے کے دوران میزبانی یا موڈریٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
ان آئٹمز میں مستقبل کی DGCA کانفرنسوں کا شیڈول ،ICAO ریاستی خط کے عمل (سٹیٹ لیٹر پراسس) میں مواصلات اور انگیجمنٹ کو بڑھانا، اکاو ICAO کونسل کی توسیع، 2025 کے لیے میٹنگز/ سیمینارز/ ورکشاپس کا شیڈول، 60ویں ڈی جی سی اے کانفرنس کے لیے تھیم تجویز اور موجودہ کانفرنس سے ایکشن آئٹمز کی توثیق کرنا ہے .
فلپائن میں 59ویں ایشیاء اور پیسیفک ریجنز ڈی جی سی اے کانفرنس میں پاکستان کی بھرپور شرکت بین الاقوامی شہری ہوابازی تعاون میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔