گوجرانوالہ(آئی ایم ایم) ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ حضرت پیر مبشر محمود اور مذہبی سکالرعلامہ مولانا مفتی احمد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،آپ ۖکی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکتا ہے،اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر معاشرتی انصاف اور فلاحی ریاست کا قیام ہی ترقی کا ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ وحدت کالونی میں حاجی وزیر علی کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی ۖ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حضرت پیر مبشر محمود کی زیر صدارت سے اس روحانی محفل کی میزبانی کے فرائض حافظ قیصر وزیر علی ،رانا تنویر علی،ایڈووکیٹ،محمود علی نے ادا کئے۔ محفل کی مہمان شخصیات میں پیر مشتاق سلیم چشتی،وائس چیئرمین چوہدری سرفراز مہر حافظ حمید الدین اعوان ،محمد یوسف بٹ،محمد نظام الدین کمبوہ ،شیخ اشفاق احمد پیا جی،محمد عمران عاشق قادری ،حامد پیا قادری،قاری محمد صدیق شامل تھے۔
نقابتکے فرائض محمد سجاد رضا قادری نے ادا کئے،تلاوت قاری طالب حسین یمنی نے کی ، صدارتی ایوارڈ یافتہ الحاج اختر حسین قریشی آف لاہور ،محمد جاوید اقبال قادری فریدی حافظ احمد علی گوگا آف لاہور ،محمد آزاد بخت، شیر علی بابر نے خوبصورت آواز میں نعت خوانی کی۔آخر میں حاجی وزیر علی،علی محمد ،حاجی محمد احمد،شبیر علی حاجی ولی محمد ،حاجی محمد اسماعیل والدہ محترمہ و دیگر مرحومین کے ایصال درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔