اسلام آباد (آئی ایم ایم) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر انکی سیاسی اور سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قوم بیگم نصرت بھٹو کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو ایک نڈر خاتون تھی اور پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے ان کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں اور انکی اِنہی خدمات کی بدولت قوم نے انھیں مادر جمہوریت جیسے خطاب سے نوازا۔
بیگم نصرت بھٹو نے جس بہادری سے مارشل لا کے تاریک دور کا سامنا کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جذبے اور پختہ ارادے سے مشکل سے مشکل دور کا بھی بھی ڈٹ کے سامنا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے بیگم نصرت بھٹو کی زندگی اس قوم کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے.