ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

اسلام آباد(آئی ایم ایم) سابق سفارتکار اورنور مقدم کے والد شوکت مقدم نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں، ملزم ظاہر جعفر کی فیملی نے صلح کیلئے رابطہ کیا تھا مگر اسے مسترد کر دیا تھا،ایسے درندوں کو کیفر کردار تک پہنچانا بہت ضروری ہےتاکہ آئندہ کوئی بچی اس طرح کے ظلم کا نشانہ نہ بنے،نور مقدم کی سالگرہ کے موقع پرحقوق العباد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںمعروف سماجی کارکن طاہرہ عبداللہ، ریما طارق و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت مقدم کا مزید کہنا تھا کہ چاہے کوئی کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو اسے کسی کی بیٹی کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپریم کورٹ میں گذشتہ ڈیڑھ برس سے کیس زیر التواء پڑا ہواہے، یہ کوئی عام کیس نہیں بلکہ اس کیس کےساتھ بہت ساری بچیوں کی زندگی وابستہ ہے،اس کیس کی وجہ سے بیرون ملک سے سرمایہ کاری رک گئی ہے، چیف جسٹس اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں تاکہ ظاہر جعفر جیسے درندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکےاور آئندہ کسی کو بھی کسی بچی کیساتھ ایسا ظلم دہرانے کی ہمت نہ ہو سکے،پاکستان کی پوری سول سوسائٹی پاکستان کی بیٹیوں کیساتھ کھڑی ہے۔

26 ویں ترمیم کے بعد آئینی عدالت کے قیام سے سپریم کورٹ پر سے مقدمات کا بوجھ کم ہوگا اور سول مقدمات سننے میں آسانی ہوگی،اس موقع پر طاہرہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ عام طور پر سالگرہ کا دن خوشیوں کا دن ہوتا ہے مگر نور مقدم کے والدین کیلئے یہ دن اداسی کا دن ہے،یہ ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہےاور ملزم کیخلاف تمام تر شواہدموجود ہیں، مگر نامعلوم کیوں اسے گذشتہ ڈیڑھ برس سے زیر التواء رکھا گیا ہے،پارلیمنٹ ایسے قوانین پاس کرے جن سے خواتین کے قتل کی روک تھام ہو سکے،ریما طارق نے کہا کہ نور مقدم اور سائرہ انعام سمیت کسی کے بھی قاتل کو سزا نہیں دی جا سکی جو کہ تشویشناک امر ہے۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ