اسلام آباد(آئی ایم ایم) ہول سیل فروٹ مارکیٹ ایسوسی ایشن I-11 اسلام آباد کے وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر ناصر منصور قریشی سے ملاقات کرکے انہیں کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اپنے خطاب میں ناصر منصور قریشی نے کہا کہ تاجر برادری معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہول سیل فروٹ مارکیٹ نہ صرف مقامی ضروریات کو پورا کر رہی ہے بلکہ دیگر ممالک کو بھی برآمد کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہول سیل فروٹ منڈی کی بہتر ترقی پر توجہ دینی چاہیے اور اس کے اہم مسائل کو حل کرنا چاہیے تاکہ یہ کاروباری سرگرمیوں اور برآمدات کے فروغ میں مزید موثر کردار ادا کر سکے۔اپنی طرف سے ہول سیل فروٹ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر بابو علیم اور جنرل سیکرٹری طاہر ایوب نے آئی سی سی آئی کے صدر کو کمیونٹی کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا جن میں آکشن پلیٹ فارمز کی کمی، تجاوزات، سیوریج کا غیر فعال نظام، پینے کے پانی کی قلت، سیکیورٹی لیپس وغیرہ شامل ہیں۔
انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالنے پر صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کو گلدستے بھی پیش کئے۔
عبدالرحمن صدیقی، ایس وی پی اور ناصر محمود چوہدری نائب صدر نے کہا کہ تاجر برادری آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی قیادت میں متحد ہے اور اپنے مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ پلیٹ فارمز پر آواز اٹھاتی رہے گی۔اس موقع پر سابق صدر طارق صادق، صدر TWA-G-11 مرکز نعیم اختر اعوان، ایگزیکٹو ممبران ذوالقرنین عباسی، اسحاق سیال، ملک محسن خالد، آفتاب گجر، وسیم چوہدری سابق ایس وی پی خالد چوہدری بھی موجود تھے۔