ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینادشوارکردیا،قوم کو نان ایشوزپرالجھانے کی بجائے حکومت بجلی، گیس اورپٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے، تنخواہ داروں پر سے ناجائز ٹیکس ہٹا کر جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، حالیہ ایس سی او سربراہی کانفرنس میں کشمیراور فلسطین کازپر گفتگو نہ کرنا افسوسناک ہے، فلسطین کے حق کے لیے آواز اٹھانا پوری امت کا فرض ہے،مسلمان حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ ہے، پاکستانی حکومت اسلامی سربراہی کانفرنس یا کم از کم وزرائے خارجہ کا اجلاس بلائے جو اہل فلسطین کو صہیونی مظالم سے نجات دلانے کے لیے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائے،بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی بجائے حکومت کشمیر کاز کے لیے جاندار موقف اپنائے،کشمیریوں کے خون پر بھارت سے کسی قسم کے تعلقات استوار نہیں ہوسکتے۔27 اکتوبر خطہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ آج سے سات دہائیاں قبل بھارتی افواج نے عوامی امنگوں اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر پر قبضہ جمایا۔

کشمیری عوام اس وقت سے لے کر آج تک بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، پاکستان سنی تحریک27اکتوبر کو ملک گیر سطح پر ” یوم سیاہ “کے طور پرمنائیگی،کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارت کے غاصبانہ رویئے کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں،مظاہرے اور سمینار کا انعقاد کیا جائیگا،پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارتی تسلط کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرینگے، آئین سے انحراف ملک وقوم کے لیے ہمیشہ مشکلات لاتا ہے، آئین پاکستان ایک متفقہ دستاویز ہے اس کو متنازع بنانے سے گریز کیا جائے،ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا۔

26ویں آئینی ترمیم میں سود کے خاتمہ سے متعلق شق کی شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہیں تاہم حکومت جب تک سود کے خاتمے کا واضح روڈ میپ نہیں دیتی ان کا یہ عمل محض عوام کو مطمئن کرنے کی سیاسی چال ہی گردانا جائے گا، مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی تحسین کرتے ہیں، حکومت قادیانی سازشوں کو روکنے کے لیے انھیں آئین کا پابند بنائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایمن آبا دی گیٹ نزد شیرانوالہ باغ سٹی آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ