بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

اسلام آباد (آئی ایم ایم) ملک کے معروف معیشت دان ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے، قرض لیکر ملک نہیں چلائے جا سکتے، جس ملک کی معیشت بیٹھ جائے وہ ملک بیٹھ جاتا ہے،پاکستان کا اصل مسئلہ خسارہ ہے،حکومت جب تک اپنے اخراجات کم نہیں کریگی خسارہ کم نہیں ہوگا،کسی بھی ملک کی معیشت زراعت اور صنعت پر کھڑی ہوتی ہے مگر ہم یہ دونوں شعبے کمزور کر چکے ہیں،ملک میں نان کمرشل ویکلزکی درآمد پر پابندی ہونا چاہیئے،ملک میں کئی ادارے بے مقصد قائم کئے گئےجن کو ختم کر کے 100 ارب روپے خسارہ کم کیا جا سکتا ہے،ٹرین کے ذریعے ٹرانسپوٹیشن کرکے تیل کی کھپت میںپندرہ فیصد کمی لائی سکتی ہے۔

ڈاکٹر قیصر بنگالی نےان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد، ماہانہ پے ٹیکس(PAY TAX)میگزین اور اکنامک جرنلسٹ فورم کے اشتراک سےاین پی سی میں منعقدہ خصوصی نشست میں کیا،ڈاکٹر قیصر بنگالی کا مزید کہنا تھا کہ ہم قرض پچھلا قرضہ اتارنے کیلئے لیتے ہیں، پاکستان میں وزیر خزانہ کا صرف ایک ہی کام ہے کہ قرضے کی اگلی قسط کیلئے پیسے کہاں سے آئینگے،ملک میں چھوٹی انڈسٹری بند ہو چکی ہے،حکومت سمیڈا جیسے ادارے بنا کر بری الزمہ ہو گئی ہے،یہاں پر ادارے بنا دیئے جاتے ہیں مگر کام کوئی نہیں کرتا،ادارے بنانے سے انڈسٹری نہیں بن جاتی،ایوی ایشن، ہاؤسنگ اینڈ ورکس، ہیومن رائٹس،نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سمیت ساٹھ سے زائد ڈویژن اور ڈیپارٹمنٹ بند کردینے چاہئیں جو کہ ملکی معیشت پر بوجھ ہیں، انکے خاتمے سے 100 ارب روپے بچائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہپاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے اور اپنی پالیسیوں میں بہتری لا کر قرض لینے کے بجائے دوسرے ممالک کو قرض دے سکتے ہیں، بجٹ خسارہ کم کرنے کی اشد ضرورت ہے،بجٹ خسارہ کم کر کے ہی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے،بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے۔

تازہ ترین

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ