پی سی بی نے سری لنکا اے کے دورۂ پاکستان کے وینیو کی تصدیق کردی

اسلام آباد (آئی ایم ایم)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد کلب آئندہ ماہ سری لنکا اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان پانچ میچوں کی ریڈ اور وائٹ بال سیریز کی میزبانی کرے گا۔سری لنکا اے اپنے پہلے دورۂ پاکستان میں 11 سے 21 نومبر تک دو چار روزہ میچ کھیلے گی ۔ اس کے بعد 25، 27 اور 29 نومبر کو پچاس اوورز کے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔سری لنکا اے کی ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور تین روز کی پریکٹس کے بعد وہ 11 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے چار روزہ میچ میں شاہینز کے مقابل ہوگی۔

دونوں چار روزہ میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہونگے جبکہ ون ڈے میچز دوپہر دو بجے شروع ہونگے۔پی سی بی اپنے نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں پر توجہ جاری رکھے ہوئے ہے اور شاہینز تین ماہ میں اپنی دوسری ہوم سیریز کھیلے گی ۔ اگست میں بنگلہ دیش اے نے اسلام آباد میں دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔اس سال ہوم سیریز کے علاوہ پاکستان شاہینز نے ڈارون آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچوں کے علاوہ دو ون ڈے میچز اور پھر ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لیا تھا۔ اس نے حال ہی میں مسقط میں ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھی حصہ لیا ہے۔

سری لنکا اے کے میچوں کا شیڈول:
7 نومبر اسلام آباد آمد
11-14 نومبر پہلا چار روزہ میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز اسلام آباد کلب
18-21 نومبر دوسرا چار روزہ میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز اسلام آباد کلب
25 نومبر – پہلا 50 اوورز میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز اسلام آباد کلب
27 نومبر – دوسرا 50 اوورز میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز اسلام آباد کلب
29 نومبر۔ تیسرا اوورز میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز۔ اسلام آباد کلب ۔

تازہ ترین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

October 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ گوجرانوالہ کی طرف سے مغل کمپلیکس میں پاکستان مغل سپریم کونسل کے اعزاز میں تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ