گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ گوجرانوالہ کی طرف سے مغل کمپلیکس میں پاکستان مغل سپریم کونسل کے اعزاز میں ایک تقریب زیر صدارت محمد لقمان کھوکھر صدر منعقد کی گئی جس میں پاکستان سپریم کونسل کے صدر احسن علی مغل سیکرٹری جنرل محمد شفیق مغل میڈیا کوارڈینیٹر شفیق مغل لاہور خالد محمود جنجو عہ، الحاج محمد شریف مغل لاہور، شیخوپورہ، مر یدکے، کامونکی ،حافظ آباد، اسلام آباد و دیگر شہروں سے پاکستان مغل سپریم کونسل کے نمائندگان کے معتبر زعماء نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی احسن علی مغل صدر پاکستان مغل سپریم کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے اپنی تنظیم مغلیہ پاکستان کے بھائیوں سے مل کر مغل کمپلیکس آ کر یہ محسوس ہو رہا ہے کہ بھٹکے ہوئے انسان کو منزل مل گئی ہو انہوں نے خطاب کرتے ہوئے تجویز پیش کی قا ئد تنظیم مغلیہ محمد ارشد مغل سے درخواست کی کہ آپ ہماری سرپرستی فرمائیں اور محمد ارشد مغل کا نام قائد مغل برادری آل پاکستان تجویز کیا اور ہائوس سے رائے طلب کی مختلف شہروں سے شریک pmsc کے نمائندگان اور تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ کی ایگزیکٹو کونسل کے ارکان نے متفقہ طور پر محمد ارشد مغل قائد مغل برادری پاکستان کی حمایت کھڑے ہو کر کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری محمد شفیق مغل نے تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ اور پاکستان مغل سپریم کونسل کے الحاق مغل کو برادری کے لیے نیک شگون قرار دیا ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نو منتخب قائد مغل برادری پاکستان محمد ارشد مغل نے آج کے دن کو مغل برادری کے لیے تاریخی قرار دیتے ہوئے تمام دیگر مغل تنظیموں کو کہا کہ وہ اپنے فروعی اور غیر ضروری اختلافات کو ختم کر کے اس پرچم تلے متحدہ ہو کر مغل برادری کے لیے فلاح و بہبود کے لیے کام کریں پاکستان کی مردم شماری ریکارڈ کےمطابق قومیت اعدادوشمار کے مطابق حوالے مغل برادری سب سے بڑی برادری قرار دی گئی مغل برادری کے اتحاد سے مغل برادری کی طاقت میں اضافہ ھوگا مغل براری اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں یہ ھمارا سرمایہ اور مستقبل ہیں او ر ملک کی تعمیر و ترقی میں پڑھ لکھ کر اپنا قومی کردار ادا کرنے آگے بڑھیں ہونا بلامتیاز برادری ملک پاکستان کی خدمت کرتے ہوئے اپنی مثال قائم کریں۔
اس موقع پر تنظیم مغلیہ پاکستان کے صدر محمد لقمان کھو کھر، سینئر نائب صدر محمد د او د مغل ،جنرل سیکرٹری عبدلقدیر مغل، ظہیر احمد مغل، محمد اویس مغل، شاہد سعید مغل حاجی محمد شریف مغل ڈاکٹر محمد ارشد مغل ڈاکٹر خالد مغل ،محمد حفیظ مغل، محمد خالد مغل ،محمد عبداللہ کھوکر محمد اصغر مغل اور ڈاکٹر ظفر ،نذیر مغل،خالد جنجوعہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر بیرون ملک سے حاجی محمد عمر سرپرست اعلی تنظیم مغلیہ پاکستان شبیر حسین مغل چیئرمین نے فون پر دونوں تنظیموں کے الحاق اور فیصلوں کی حمایت اور توثیق کی۔