ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

اسلام آباد(آئی ایم ایم) غزہ بچاؤ مہم کی بانی حمیرا طیبہ نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔ ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، فلسطین کے مغربی کنارے پر پچھلے پچیس سالوں کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا ہے،اس سنگین صورتحال میں حکومت پاکستان کی بے عملی اور بے حسی ناقابل قبول ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ غزہ کا محاصرہ سمندر کے ذریعے توڑنے کے لیے امدادی بحری بیڑا فورا روانہ کیا جائے،غزہ کو سمندر کے راستے انتہائی ضروری امداد پہنچانے کے لیے امدادی فلوٹیلا کا بندوبست کیا جائے،گرفتار افراد کو فوری رہا اور انکے خلاف تمام مقدمات ختم کئے جائیں،فاؤنڈر سیو غزہ کمپین حمیرہ طیبہ نےایڈووکیٹ سپریم کورٹ رضوان شبیر کیانی، چیئرمین وائے ڈی اے پمز ڈاکٹرآفاق، ایڈووکیٹ عطیہ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انکا مزید کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرین پر پولیس نے بے رحمانہ تشدد کیا خواتین سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا فلسطین کی حمایت اور غذا کے مظلوم لوگوں کے حق میں نکلنے والے پرامن مظاہرین پر اسلام آباد پولیس نے نہایت جارہانہ رویہ اختیار کیا ،ڈاکٹر خلیل رہنما ءحماس کی جانب سے بھیجی گئی خصوصی درخواست کے بعد سیف غذا کمپین اور مسلم طلباء محاذ کے کارکنان نے امریکی سفارت خانے کے سامنے امن اور انسانیت کی خاطر جمع ہونے کا عزم کیا تھا۔

مظاہرے کا مقصد امریکی حکومت کے اس نسل کشی میں واضح معاون کردار کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا تھا اور اس احتجاج کاایک مقصد یہ بھی تھا کہ حکومت پاکستان کو غذا میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات پر مجبور کیا جائے، اس آئینی حق کے استعمال کو روکنے کے لیے پولیس نے ظلم و جبر کی حد پار کیں،ہماری رضاکار ٹیم نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر قدم رکھا ہی تھا کہ پولیس نے بلاوجہ ان پر وحشیانہ تشدد کیا، نوجوان طالبات جو پولیس کے حکم کے بعد گھر واپس جا رہی تھی انہیں مظاہرے کی جگہ سے دور مارکیٹ میں جا کر گرفتار کیا گیا، وہ تاجر اور نمازی جو مظاہرے کا حصہ نہیں تھے ان کو بھی گرفتار کیا گیا، مظاہرین ہاتھوں میں محض پلے کارڈز اور فلسطین کے جھنڈے لیے انصاف اور انسانیت کا مطالبہ کر رہے تھے انہیں بھی بلا کسی جرم تشدد سے نوازا گیا ۔

پولیس نے ہمارے رضاکاروں اور سرپرست سینیٹر مشتاق احمد خان کو گرفتار کیا ،میڈیکل کی طالبات کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ،ہماری ٹیم وومن پولیس اسٹیشن پہنچی تو پولیس اہلکاروں نے بدتمیزی کی اور دھمکیوں کے ساتھ ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، طالبات کے والدین اپنی بیٹیوں کے لاپتا ہونے سے سخت ذہنی اذیت کا شکار رہے، طالبات کو تھانے میں ڈرایا دھمکایا جاتا رہا، ایک بیمار طالبہ کو ضروری ادویات بھی فراہم نہ کی گئی، اگلے روز ان پرامن رضاکاروں اور خواتین کے خلاف ڈکیتی دہشت گردی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے جیسے 13 مختلف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت نے خواتین کو تو ڈسچارج کر دیا مگر باقی گرفتار کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دئیے گئے۔

سیو غذا کمپین حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس ظلم و جبر کا فوری نوٹس لے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام گرفتار شدگان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں حکومت پاکستان فلسطین کے بارے میں واضح پالیسی اختیار کرے حکومتی بیان فلسطین کے حق میں دیے جاتے ہیں ان کو عملی جامہ پہنایا جائے دو ٹوک اقدامات کے ذریعے اسرائیل کے خلاف بھرپور سفارتی مہم کے ذریعے جنگ بند پر مجبور کیا جائےفلسطین کے حامی مظاہرین کو دہشت گرد ثابت کرنے اور ان کو ظلم و جبر کا نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے ہماری جدوجہد ظلم کے خلاف ہے اور اس پر ہم ڈٹے رہیں گے۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ