اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایون صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔