گوجرانوالہ(آئی ایم ایم)رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سابق چیئرمین مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد منیب الرحمن 31 اکتوبر بروز جمعرات بعد از نماز عشاء جامع مسجد نعمان نعمانہ روڈ میںعاشق رسولۖ غازی علم دین شہید اور پیر مفتی محمد عبداللہ قادری مردانوی کے سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کریں گے ۔عرس مبارک کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی تاجرامن کمیٹی میاں محمد اکرم اور میاں سلمان ملک نے عرس کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آستانہ عالیہ سماں شریف کے صاحبزادہ پیر سید مسیر حسین شاہ گیلانی کی زیر سرپرستی اور استاد الساتذہ حافظ مفتی محمد رمضان اویسی پرنسپل جامعہ ریاض الجنہ عرس مبارک کی اس تقریب میں علامہ صاحبزادہ سید پیر حسن رضا گیلا نی ایم ایس سی سائیکالوجی آف گجرات،علامہ ڈاکٹر محمد ابوبکر صدیق ا لازھری ،ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت ضلع گوجرانوالہ مولانا حافظ محمد رفیق قادری ، ثناء خوان صغیر احمد نقشبندی آف لاہورQTV ,سید شان علی شاہ، تیمور مختار قادری بھی خصوصی شرکت کریں گے۔صدر مرکزی تاجرامن کمیٹی میاں محمد اکرم کے مطابق عرس مبارک کی تقریب کے شرکاء میں سے بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔خواتین کے لئے پردہ کا انتظام بیسمنٹ میں ہوگا۔محفل کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔اجلاس میں ، مولانا حافظ محمد رفیق قادری، میاں محمد عمر بٹ،میاں محمد،محمد بن محمد بھی موجود تھے۔