(بی این پی)نے پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے پر اپنے دو سینیٹرز کو نکالنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی ایم ایم) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)نے پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے پر اپنے دو سینیٹرز نسیمہ احسان اور قاسم رونجھوکو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا ہے،بی این پی کے قائم مقام صدرساجد ترین یڈووکیٹ نےپارٹی رہنماء اور سابق وفاقی وزراء آغا حسن بلوچ اور میر محمد ہاشم نوتیزئی کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم آئین کی 26 ویں ترمیم کو مسترد کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ عدلیہ کی آزادی کو کنٹرول کرنے کی سازش ہے،بلوچستان ہائیکورٹ میں سینکڑوں مقدمات زیر التواء پڑے ہوئے ہیں،ہمیں 26 ویں آئنی ترمیم کا مسودہ مانگنے کے باوجود نہیں دیا گیا جس سے حکومتی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے،پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جو کوئی بھی پارٹی کے ساتھ بے وفائی اورپالیسی کیخلاف کوئی کام کرے گا اسکی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ہے، ہمارے سینیٹرز کو اغواء کرکے زبردستی ووٹ ڈلوائے گئے،ہمارے پارٹی قائد سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کئے گئے.

انہوں نے مزید کہا کہ بی این پی بلوچ عوام کے حقوق کی محافظ ہے اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنے سیاسی اور جائز حقوق حاصل کرنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، اس وقت بلوچستان میں امن و امان نام کی کوئی چیز نہیںہے، حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، 77 سال سے وسائل کی لوٹ مار اور نا اصافی سے تنگ آ کرآج بلوچ نوجوانوں نے پارلیمانی سیاست سے منہ موڑ لیا ہے،یہ سب کچھ ایک سازش کے تحت ہو رہا ہے،تاکہ ملک میں نفرتوں کی آگ کو مزید بھڑکایا جا سکے،انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ بلوچ عوام کیساتھ ظلم کا سلسلہ بند کرے۔

تازہ ترین

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ