اسلام آباد ( سٹی رپورٹر)ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے زیر اہتمام ٹوپی رکھ گیسٹ ہاؤس جنگل بیرک آ رمی ہیریٹج فاؤنڈیشن ایوب نیشنل پارک میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کی تقریب حلف برداری اور انعامات کی تقسیم تھی۔تقریب حلف برداری میں ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے تحت پنجاب سندھ گلگت بلتستان آ زاد جموں اور کشمیر راولپنڈی اور اسلام اباد کے صدر اور مختلف عہدے داروں نے شرکت کی ان عہدیداران میں سندھ سے رئیس ارسلان خان بروہی ،پنجاب سے حافظ نعمان محمود ، آ زاد جموں اور کشمیر سے ارشد ظفر صدر نامزد کیے گئے۔اور انہوں نے حلف اٹھایا اس تقریب کا مقصد اداروں کو یہ یقین دلانا تھا کہ ورلڈ پیس جرگہ پروگرام ہمیشہ ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ملک کی ترقی خوشحالی اور خاص طور پہ امن اور بڑھتے ہوئے انتشار کو ختم کرنا ہے۔لوگوں کے دلوں میں جو نفرتیں اداروں کے خلاف موجود ہیں اور خاص طور پہ پاک آرمی کے خلاف جو نفرتیں ہیں اور نفرتوں کو ختم کرنا اور اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔
ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے چیئرمین رعایت اللہ خان عرف خان بابا نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا انحصار امن پر ہے اور ملک دشمن عناصر ہمیشہ ملک کی ترقی میں رکاوٹ کے طور پہ پیش آئے ہیں۔اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب متحد ہو جائیں اور ملک میں بڑھتے ہوئے انتشار کا خاتمہ مل کر کریں۔کنٹری ہیڈ ورلڈ پیس جرگہ پروگرام سعدیہ خان عرف خان بی بی نے خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں اور ان کی ترقی اور خوشحالی ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے اور ان کو ایمپاور کرنا سےہی ملک کو اگے بڑھا یا جا سکتا ہے جس مقصد کے لیے خان بی بی نے باقاعدہ طور پہ وومن جرگے کا اعلان کیا اور خواتین کو انکرج کیا کہ وہ اگے آئیں اور وومن جرگے کا حصہ بنے۔