آئی سی سی آئی بریسٹ کینسر آگاہی سیشن چھاتی کے کینسر میں خطرناک اضافے کو روکنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے،گورنر کے پی کے

اسلام آباد (آئی ایم ایم) پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔ اس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مربوط کوززوں کی ضرورت ہے۔ تقریباً 9 میں سے 1 پاکستانی خاتون کو چھاتی کے کینسر کا خطرہ لاحق ہے۔ یہ بات گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے بدھ کو یہاں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اگر چھاتی کے کینسر کا ابتدائی مرحلے میں پتہ چلا لیا جائے تو اس کے 99 فیصد مریضوں کو بچایا جا سکتا ہے اور وہ صحت مند اور نارمل زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کینسر کا پتہ تیسرے اور چوتھے مرحلے میں ہوتا ہے، تو 5 سال تک زندہ رہنے کی شرح بالترتیب 86 فیصد اور 28 فیصد تک ہوتی ہے، جس کا ابتدائی مرحلے میں پتہ لگانے اور علاج کرنے پر نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خواتین کو مالی اور اقتصادی لحاظ سے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بغیر کسی خوف کے معمول کے تمام کام انجام دے سکیں۔گورنر نے اس اہم معلوماتی اور نتیجہ خیز تقریب کے انعقاد پر آئی سی سی آئی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں بھی ایسی اہم تقریبات کی میزبانی کی اشد ضرورت ہے اور اگر آئی سی سی آئی گورنر ہاؤس پشاور میں ایسی کوئی تقریب منعقد کرے تو وہ بخوشی اس کی سہولت فراہم کریں گے۔

اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر منصور قریشی نے چیمبر کی سماجی ذمہ داری کو تسلیم کرتے ہوئے آگاہی مہم میں بھرپور تعاون کا وعدہ کیا، انہوں نے کہا کہ بیماری کو چھپانا حل نہیں ہے بلکہ اس پر بات کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے آئی سی سی آئی ان کی صحت کے مسائل کے حل جیسے کہ چھاتی کے کینسر پر تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، پالیسی سازوں اور کمیونٹی کی جانب سے اجتماعی اقدام بہت ضروری ہے۔

ڈاکٹر سعیدہ یاسمین، جنرل سرجن اور بریسٹ ایکسپرٹ نے اپنی تفصیلی اور جامع پریزنٹیشن میں بیماری کی علامات پر روشنی ڈالی اور اس کے ظاہرہونے پر جلد از جلد علاج پر زور دیا۔کارٹونسٹ محترمہ نگار نذر نے کہا کہ ہمیں محض مہمات کا سہارا لینے کے بجائے اس مہلک بیماری کے خلاف اجتماعی کارروائی کا سہارا لینا ہوگا۔فریال علی گوہر، سیاسی ماہر معاشیات اور اقوام متحدہ کی سابق سفیر برائے پاپولیشن فنڈ نے شرکاء کو اس مسئلے پر آگاہ کیا اور پاکستان کو صحت مند بنانے میں اجتماعی کردار پر روشنی ڈالی۔

آئی سی سی آئی کی ایگزیکٹو ممبر فاطمہ عظیم نے اپنے اظہار تشکر میں کہا کہ آئی سی سی آئی اپنی سماجی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور انہیں پوری لگن سے ادا کرتا رہے گا۔ سیشن میں آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر عبدالرحمان صدیقی، نائب صدر ناصر محمود چوہدری، آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹوز بالخصوص طالبات نے بڑی تعداد میں  شرکت کی۔

تازہ ترین

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ