گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)سفیان اکرم مغل آذربائیجان کے کامیاب دورہ کے بعد متحدہ عرب امارات روانہ۔سفیر برائے بین الاقوامی انسانی حقوق کمیشن سفیان اکرم مغل کامیاب دورہ آذربائیجان کے بعد دبئی روانہ ہوگئے۔سفیان اکرم مغل بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے آذربائیجان موجود تھے، ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے سفیر کا کہنا تھا کہ دورہ آذربائیجان انتہائی کامیاب رہا۔ کچھ دن متحدہ عرب امارات قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔