خیبرپختونخوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،گورنر خیبرپختونخوا

پشاور(آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبہ کے حقوق کیلئے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر وفاق کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کرنا ہو گا، جس وقت 26ویں ترمیم لائی جا رہی تھی یہ ایک اچھا موقع تھا کہ صوبہ کی تمام سیاسی قیادت کو این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبہ کے حقوق کا مقدمہ سامنے رکھنا چاہئے تھا، ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کے روز پشاور یونیورسٹی میں سنٹر فار گورننس اینڈ پبلک اکاؤنٹیبلٹی (سی جی پی اے) کے زیر اہتمام ”نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ اور خیبر پختونخواکا مقدمہ کے موضوع پر منعقدہ سیمینارسے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینارمیں اراکین پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں کے قائدین، وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور، فیکلٹی اراکین اور طلباء وطالبات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے نہ صرف پاکستان کے پہلے آئین کی بنیاد رکھی بلکہ 2010 میں تمام صوبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے این ایف سی ایوارڈکااجراء اورصوبوں کوخودمختاری دینے کیلئے 18 ویں آئینی ترمیم بھی دی، این ایف سی ایوارڈ وسائل کی منصفانہ تقسیم کاذریعہ ہے۔ 7ویں این ایف سی ایوارڈ نے ایک کثیر معیار کا نقطہ نظر متعارف کرایا جو وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ صوبوں کو 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبائی خودمختاری دی گئی، صوبوں کو اپنے وسائل پر زیادہ کنٹرول دیاگیا اور وفاق کے قابل تقسیم پول میں صوبوں کا حصہ کم از کم 57.5 فیصد تک بڑھا دیاگیا۔

گورنرنے کہاکہ صوبہ کے اکثرعلاقے ابھی بھی پسماندگی کا شکارہیں، صوبے میں دہشت گردی اورامن وامان کامسئلہ ہے،سابقہ قبائلی علاقہ جات کو صوبے میں ضم کردیاگیاہے،اب ان علاقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مناسب وسائل درکارہوں گے،صوبے کو اپنے حقوق دلانے کیلئے بحیثیت وکیل وفاق کے ساتھ مقدمہ لڑوں گا۔گورنرنے سیمینار کے منتظمین، پشاور یونیورسٹی، DIL، CGPA اوراس سیمینارکے تمام شرکاء کوخراج تحسین پیش کیااور اس امیدکااظہارکیا کہ یہ سیمینارصوبائی حقوق اورصوبے کے وسائل سے متعلق قابل قدر بصیرت پیداکرنے کا حامل بنے گا۔

تازہ ترین

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ