پشاور(آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مسیحی برادری کے سماجی کارکنوں پر مشتمل نمائندہ وفد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات۔سیموئل پیارا، اگسٹن جیکب کی سربراہی میں وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وفد نے گورنر کو محکمہ اوقاف سے مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے انڈونمنٹ فنڈ رولز سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔وفد نے گورنر کو مینارٹی کلچر ڈے منانے سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مسیحی برادری سمیت صوبہ میں مقیم تمام اقلیتوں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جس نے اقلیتوں کا ہمیشہ تحفط کیا۔گورنر کا منصب سنبھالتے ہی صوبہ کی تمام اقلیتی برادری کے پاس خود چل کر گیا ہوں۔آئین و قانون کے مطابق مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی مذہبی و شخصی آزادی یقینی بنائی گئی ہے۔