لاہور(سٹاف رپورٹر)صدر پی پی پی پی پارلیمنٹرین آصف زرداری اور اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے ملاقات کی ہے ،تفصیلات کے مطابق صدر پی پی پی پی پارلیمنٹرین آصف زرداری اور اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے ملاقات کی ،صدر آصف زرداری نے ایمل ولی خان سے صدر اے این پی اسفند یار ولی کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی اور ان سے سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ،صدر آصف زرداری اورایمل ولی خان نے آنے والے عام انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں: بلاول سے سول سوسائٹی کے وفدکی ملاقات،ملکی وبین الاقوامی امور پرتبادلہ خیال