خیبرپختونخوا میں معاشی سرگرمیوں کا فروغ نہ صرف صوبہ بلکہ ملک کی ترقی کے لیئے ضروری ہے، فیصل کریم کنڈی

راولپنڈی (آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں معاشی سرگرمیوں کا فروغ نہ صرف صوبہ بلکہ ملک کی ترقی کے لیئے ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔ تقریب سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت ، سابق صدر ارشد مشہدی ، وویمن چیمبر آف کامرس کی صدر قرۃ العین اور دیگر عہدیداران نے بھی اظہار خیال کیا ، گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وسط ایشیا کے ساتھ تجارت کے سات روٹ ہیں ہمیں اس سے فایدہ اٹھانا چاہیئے انہوں نے کہا کہ تاجکستان بندر عباس سے تجارت کرتا ہے اگر ہمارے ملک میں گوادر کے ساتھ وہ منسلک ہوتا ہے تو اسے کم وقت میں عالمی منڈی تک رسائی ہوگی اور ہمیں بھی معاشی فایدہ ہوگا۔ جمز کی سب سے بڑی مارکیٹ خیبرپختونخوا اور پشاور میں ہے دنیا ہمارے ساتھ تجارت کرنا چاہتی ہے مگر خیبرپختونخوا میں بدقسمتی سے امن کی صورتحال اسکے راہ میں رکاوٹ ہے۔

ہم سب کو من حیث القوم متحد ہوکر اس صورت حال سے نکلنا ہوگا ، ہمارے پٹھان باصلاحیت ہیں وہ اپنی محنت اور لگن سے وہ کام کرسکتے ہیں جو دنیا نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ پشاور اور گورنر ہاؤس کے دروازے ملک بھر کے کاروباری طبقہ کے لیئے کھلے ہیں میرا بھرپور تعاون آپکے ساتھ ہوگا انہوں نے راولپنڈی وویمن چمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبران کو دعوت دی کہ وہ خیبرپختونخوا وویمن چیمبر آف کامرس کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کریں گورنر ہاؤس اسمیں آپ کا ساتھ دے گا انہوں نے کہا کہ پشاور میں ایکسپو سینٹر بنانے کے حوالہ سے میں وزارت تجارت کا شکر گزار ہوں اس سے صوبہ کا سافٹ امیج روشن ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ چین سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ضروری ہے چین کے تحفظات دور کرنے میں پاکستان بھرپور کردار ادا کرے گا ۔ تاجر راہنماؤں نے ملک کی ترقی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے کردار کو سراہا انہوں نے معاشی ترقی کی متعدد تجاویز بھی پیش کیں گورنر خیبرپختونخوا کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے وفد کو صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملانے کی درخواست کی.

تازہ ترین

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ